جناب رگھوناتھ سہائے صاحب
جناب رگھوناتھ سہائے صاحب ۔امیدؔ تخلص فرماتے ہیں کہ آپ کی تاریخ ولادت 10 دسمبر 1914 ء ہے۔ ملازمت کی ابتداء کوئٹہ بلوچستان (جواب پاکستان میں ہے) سے شروع کی۔ بدقسمتی سے حالات نے مجبور کیا کہ کوئٹہ کو خیرباد کہا جاوے۔ چنانچہ یکم جنوری 1948ء کو دہلی پہنچے اور یہاں وزارت بحالیات میں مہاجر کی حیثیت میں مشغول حدمت ہوگئے۔