راحت سلطانہ نے تحقیق وتنقید کے علاوہ شاعری میں بھی اپنی پہچان بنائی ہے۔ نقاد وشاعر پروفیسر محمد علی اثر کی شریک حیات ہیں۔ عثمانیہ یونیورسٹی سے اردو ادب میں ایم اے اورپی ایچ ڈی کی ہے، محکمہ فنی تعلیم میں ملازم تھیں۔
ان کی کئی کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ ’گلدستہ عقیدت ‘،’خوشبو کی برات‘، ’خوشیوں کی سوغات‘،علیم صبا نویدی کی نعتیہ شاعری، کارواں چلتا رہے (رپوتاژ) اور چراغ آرزو(شعری مجموعہ)۔ ان کی تحقیقی کتابوں پرآندھرا پردیش اردو اکادمی نے ایوارڈ عطا کئے ہیں۔ ماہنامہ’’شاعر‘‘ نے راحت سلطانہ پر خصوصی گوشہ مارچ 2009 کے شمارے میں شائع کیا تھا۔
اتھارٹی کنٹرول :لائبریری آف کانگریس کنٹرول نمبر : no2001006289