تخلص : 'رحمت اللہ خاں'
اصلی نام : رحمت اللہ خاں
پیدائش : 23 Apr 1930 | گوالیار, مدھیہ پردیش
وفات : 26 Jan 2005
آنکھ دیکھے بنا نہیں رہتی
ہونٹ تو خیر سی لیے ہم نے
نام رحمت اللہ خاں۔ ۲۳؍اپریل۱۹۳۰ء کو گوالیار میں پیدا ہوئے۔ابتدا میں نفیس تخلص کرتے تھے لیکن اب تمام غزلیں بغیر تخلص کے ہوتی ہیں۔ بقول نظیر صدیقی شاعر ہونے کے باوصف انھوں نے تخلص کا گنہگار ہونا پسند نہ کیا۔ تقسیم ہند کے بعد پاکستان آگئے۔ حکومت پاکستان ، اسلام آباد میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔ ملازمت سے سبک دوش ہونے کے بعد اسلام آباد میں ریٹائر ڈ زندگی گزاررہے تھے۔۲۶؍جنوری ۲۰۰۵ء کو اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔ ا ن کا شعری مجموعہ’’راستہ تکتی ڈگر‘‘ ان کی زندگی میں ہی شائع ہوگیا تھا۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:243