نام مہاراجا رام نرائن، موزوں تخلص۔ قوم کائستھ سری وستوا۔ آبائی وطن موضع کشن پور(مرشد آباد) تھا۔انہیں ادب سے بہت دلچسپی تھی۔نثر نہایت رنگین لکھتے تھے۔ زیادہ تر فارسی میں شعر کہتے تھے۔ کبھی کبھی اردو میں بھی شعر کہہ لیتے تھے۔ شیخ علی حزیںؔ ان کے استاد تھے۔ یہ پٹنہ کے گورنر تھے۔ نواب سراج الدولہ کے دامن دولت سے وابستہ رہے۔ ایک الزام میں ملزم قرار پائے اور نواب محمد قاسم کے حکم سے اگست1763 میں دریائے گنگا میں غرق کر دئیے گئے۔ تذکروں میں ان کا مندرجہ ذیل شعر درج ہے۔