پروفیسر ڈاکٹر رشیدالظفر کی تعلیم و تربیت علمی و ادبی ماحول میں ہوئی۔ وہ بنیادی طور پر تخلیق کار ہیں۔ ان کا مطالعہ وسیع ہے۔ موصوف ادبیات و سائنس کی دنیا سے وابستہ ہونے کے باوجود شئے کو سائنٹفک نظر سے دیکھنے کے عادی نہیں ہیں بلکہ جذباتیت اور جمالیات ان کے مزاج کا خاصا ہے اور یہی عناصر ان کی شاعری کے وصف بھی ہیں۔ عصری آگہی اور ذاتی مسائل کو بڑی چابکدستی سے شعری پیکر دے کر شعر میں معنویت پیدا کرنے کا ہنر وہ جانتے ہیں۔ ان کا ایک شعری مجموعہ ’’زخم آگہی‘‘ نومبر 2011ء میں اشاعت پذیر ہوا۔
رشیدالظفر نے ایم فارم، پی ایچ ڈی ان فارما کاگنوزی کی تعلیم حاصل کی۔
رشیدالظفر، جامعہ ہمدرد دہلی میں ڈین، فیکلٹی آف فارمیسی ہیں۔