تخلص : 'راسخ'
اصلی نام : شیخ غلام علی
پیدائش :پٹنہ, بہار
وفات : 02 Feb 1823
LCCN :n89241898
شیخ غلام علی راسخؔ :۔عظیم آباد کے رہنے والے تھے ۔1162ھ1748ء مطابق میں پیدا ہوئے 1221ھ مطابق 1806ء تک کلکتہ ، غازی پور ، لکھنؤ اور دہلی میں سیاحت کرتے رہے ۔ لکھنؤ میں زیادہ قیام رہا اور آتشؔ و ناسخؔ مصحفیؔ کے ساتھ ہم مجلس رہے ۔1232ھ مطابق1816ء میں عظیم آباد واپس آگئے اور وہاں شعر و شاعری کی محفلیں گرم کیں۔ میرؔ کے شاگرد تھے ۔تصوف کا رنگ کلام میں غالب ہے سادگی اور صفائی ان کا خاص جوہر ہے ۔1238ھ مطابق1822ء میں وفات پائی۔
اتھارٹی کنٹرول :لائبریری آف کانگریس کنٹرول نمبر : n89241898