دورِ حاضر اور ادبی خلقوں میں مقبول شاعرہ ہیں ان کو دور خاضر کی مشہور شاعرہ مقرر راٸیٹر ڈاکٹر نزہت عباسی کی استاد ہونے کا شرف حاصل ہے۔
اپنے ابتداٸی عمر کے دس سال آباٸی شہر مدراس میں گزارے پھر والد صاحب کی وفات کے بعد اپنے ماموں محترم شریف المجاہد کی نگرانی میں پاکستان آ گٸیں جو اس وقت جامعہ کراچی میں ابلاغ عامہ کے شعبہ کے صدر تھے ایم اے انگریزی میں میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد سٹی کالج میں لیکچرار بن گٸیں جو بعد میں عبداللہ گورنمنٹ کالج بن گیا 37 سال تک اسی کالج سے منسلک رہیں جہاں پہلے لیکچرار پھر پروفیسر اور پھر پرنسیپل کے عہدے پر فاٸز رہ کر ریٹایٸر ہوٸیں۔