رزمی کا تعارف ایک شاعر اور صحافی کا ہے۔ وہ زندگی بھر انہیں دونوں خانوں میں سرگرم عمل رہے۔ ’فاران‘ ’تجلی‘ اور ’الامان‘ جیسے اخبارات سے وابستہ رہے۔ دہلی کی ملازمت کے دوران سائل دہلوی سے قربت نے انہیں شعر گوئی پر آمادہ کیا۔ رزمی نے سنجیدہ اور مزاحیہ دنوں طرح کی شاعری کی ۔ بچوں کے لئے بھی بہت سی نظمیں لکھیں۔ 1991 میں رزمی کا کلیات شائع ہوا۔
رزمی کا اصل نام غیور احمد تھا۔ 1898 کو قصبہ شکارپور ضلع مظفر نگر میں پیدا ہوئے۔ 1948 پاکستان چلے گئے تھے۔ 31 دسمبر 1960 کو راولپنڈی میں انتقال ہوا۔