ریحانہ قمر۔ 1962 میں ٹوبہ ٹیک سنگھ، پاکستان میں پیدا ہوئیں۔ لاس اینجلس کیلیفورنیا میں رہتی ہیں۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ مصنف اور شاعرہ ہیں اور بزنس بھی کرتی ہیں۔ وہ شمالی امریکہ کے انجمن ترقی اردو کِی سربراہ ہیں۔ ان کی دس کتابیں شائع ہو چکی ہیں: ’’سوچ کی دہلیز پر‘‘، ’’مگر تم اپنا خیال رکھنا‘‘۔ ’’ہم پھر نا ملیں شاید‘‘، ’’تم ہو تو میں بھی ہوں‘‘، ’’اور مر کے بھی تمھارے ہیں‘‘۔ وہ پاکستان اور امریکہ میں کئی ایوارڈز حاصل کر چکی ہیں۔