میں یہ بھی چاہتی ہوں ترا گھر بسا رہے
اور یہ بھی چاہتی ہوں کہ تو اپنے گھر نہ جائے
ریحانہ روحی کراچی میں پیدا ہوئیں۔ تعلیم: ایم اے اکنامکس، سندھ یونیورسٹی۔ ایم اے اردو کراچی یونیورسٹی۔ ایک عرصے تک الخبر سعودی عرب میں رہیں۔ اب کراچی واپس آگئیں ہیں۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ ’عشق زاد‘ سن 2000 میں شائع ہواتھا۔ تین اور مجموعے ’ تم میری کمزوری ہو‘۔ ’میں تنہا بہت‘ اور ’دوست بنانے سے پہلے سوچا تھا‘ بھی شائع ہو چکے ہیں۔ ہند وپاکستان اور مشرق وسطی کے متعدد مشاعروں میں شرکت کرتی رہی ہیں۔