ریاض نجم پنجاب کے شہر بھلوال میں پیدا ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور سے اردو ادب میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد صحافت سے وابستہ ہو گئے اور اب اسلام آباد کے ایک نیوز چینل میں بطور پروڈیوسر ملازمت کر رہے ہیں۔ مرزا غالب، داغ دہلوی، نذیر اکبر آبادی، فیض احمد فیض، یاس یگانہ چنگیزی، خمار بارہ بنکوی، مجید امجد، ن م راشد، جون ایلیا اور راحت اندوری پسندیدہ شعرا ہیں۔