Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ریاض عادل کا تعارف

پیدائش : 04 Jan 1975 | اسلام آباد

نام محمد ریاض، اسلام آباد، پاکستان کے مشہور قصبے گولڑہ شریف میں ۴ جنوری ۱۹۷۵ء کوپیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی۔ مطالعے کے شوق کی بدولت، کتاب سے دوستی اور ادب سے متعارف ہوئے اور زمانہ طالب علمی سے ہی بچوں کے لیے شعری ونثری ادب تخلیق کرنا شروع کیا۔ پاکستان بھر سے چھپنے والے اہم ادبی مجلوں میں آپ کی تخلیقات شائع ہو کر اہل ذوق سے داد وتحسین وصول کرچکی ہیں۔ آپ ابلاغ عامہ میں پی ایچ ڈی کرنے کے بعد ان دنوں بین الاقوامی جامعہ رفاہ، اسلام آباد  میں تدریسی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں اکادمی ادبیات پاکستان کے سہ ماہی مجلے‘‘ادبیات اطفال’’ کے معاون مدیر کی ذمہ داریاں بھی نبھارہے ہیں۔ بچوں کے لیے آپ کی لکھی گئی کتاب‘‘دوسری دفعہ کا ذکر ہے’’اور مرتب کی گئی دو کتب ‘‘منتخب کہانیاں’’ اور ‘‘ایک ملک ایک کہانی’’ نیشنل بک فاؤنڈیشن پاکستان سے شائع ہوچکی ہیں۔
 ان کی غزل میں روایت کے رچاؤ اور جدت کے بہاؤ کا حسین امتزاج ملتا ہے۔ اپنی زمین سے جڑت، محبت اور اس کی خاطر آخری سانس تک ڈٹ جانے کا جذبہ ان کی شاعری کا اہم جزو ہے۔ وہ ماضی میں جینے کی رویت ترک کرکے مستقبل کو بہتر بنانے کے نظریے کے حامی ہیں۔ ان کے ہاں مصرعے کی بنت جس عمدگی سے ملتی ہے وہ انھیں اپنے ہم عصروں میں ممتاز کرتی ہے۔
حوالہ: پاکستان میں اُردو غزل تحقیقی وتجزیاتی مطالعہ(خاور اعجاز)، 2022، اکادمی ادبیات پاکستان، اسلام آباد، ص 385

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے