نام ریاض فاطمہ تخلص تشہیر۔ پیدائش: 5 جولائ 1951حیدر آباد، دکن کے مشہور مرثیہ گو غلام سجاد اشہر کی پر پوتی ہیں۔ انھوں نے جامعہ عثمانیہ سے اردو اور فارسی میں ایم اے اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ دس سال کی عمر میں شاعری شروع کی۔ بہت اچھی مقرر اور ذاکرہ ہیں۔ حیدرآباد کی نسائی ادبی تنظیم ’’محفل خواتین‘‘ کی سرگرم رکن ہیں۔ ان کی دو کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ ’’رثائی شاعری اور خواتین حیدرآباد۔‘‘ 2008 اور ’’نجم آفندی کی شخصیت اور شاعری‘‘ 2005 جس کے لئے آندھرا پردیش اردو اکادمی نے انھیں ایوارڈ سے نوازا تھا۔