رضوان انجم 10 دسمبر 1984 کو ضلع اوکاڑہ کی تحصیل میں پیدا ہوئے۔۔ ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول سے پائی۔ معاشی معاملات کے باعث ان کے واکدِ گرامی نے 1999 میں لاہور ہجرت اختیار کی اور یہیں مستقل سکونت اختیار کی۔۔رضوان انجم صاحب نے نیوپائیلٹ سیکنڈری سکول سے میٹرک کا امتحان پاس کرکے لاہور کے ایک ادارے عمار انٹرنیشنل سے درسِ نظامی کیا۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے بی کا امتحان پاس کیا ۔ اور اسی یونیورسٹی سے ایم اے اسلامیات کر رہے ہیں۔۔۔ آپ نے 2002 میں مشقِ سخن کا آغاز کیا اور اب تک تقریباً چار سو غزلیں کہہ چکے ہیں۔