روپا مہتہ نغمہ ایک بہت مشہور غزل گائک اور شاعرہ ہیں۔ شروع میں صرف اپنی کہی ہوئ غزلیں گاتی تھیں۔ ان کی مادری زبان گجراتی ہے۔ 1984 میں ان کی غزلیات کا مجموعہ "کچھ آہیں کچھ نغمے" شائع ہوا تھا جس کا دیباچہ سردار جعفری نے لکھا تھا. اب وہ بھجن گائیکی کے لئے روپا مہتہ بواری کے نام سے بہت مشہور ہیں۔ ان کا ایک ویڈیو "روپا نغمہ سے روپا بواری تک" ان کے تخلیقی سفر کی روداد ہے۔