تخلص : 'دیوانہ'
اصلی نام : رائے سرب سکھ
وفات : 14 Jun 1788/89
دیوانہؔ رائے سرب سکھ بعض تذکروں میں سرب سنگھ لکھا ہے المتخلص بہ دیوانہؔ اردو اور فارسی کے نہایت پر گو شاعر تھے ۔دہلی کے باشندے اور قوم کے کھتری تھے مگر وضع قطع اور لباس بالکل ایرانیوں جیسی رکھتے تھے راجہ مہانارائن دیوان نواب شجاع الدولہ صوبہ داراودھ کے ہمشیرہ زادے تھے۔ جب دہلی تباہ ہوئی تو یہاں سے لکھنؤ چلے گئے ۔عشقیہ دردیہ اور ذوقیہ ان کے تین فارسی دیوان ہیں ۔اردو کا بقول صاحب خم خانہ جاوید ایک دیوان ہے جعفر علی حسرت اور حیدر علی حیرانؔ انہی کے شاگرد ہیں 1789 میں انتقال ہوا ۔کتاب ہندو ادیب ’’مولفہ ناظر کا کور دی میں 1799 سال وفات لکھا ہے ۔خم خانہ جاوید میں لکھا ہے کہ بڑے جامہ زیب نفیس مزاج ۔وجیہ اور شکیل جوان تھے ۔اور بڑی امیرانہ شان سے رہتے تھے ۔ مرزا فاخر مکین سے بارہ برس اصلاح لی اور اپنے وقت کے مستند شاعر مانے جاتے تھے۔