Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Saba Alam Shah's Photo'

صبا عالم شاہ

صبا عالم شاہ کا تعارف

پیدائش :لندن

پروفیسر صبا عالم شاہ کا تعلق انگلینڈ سے ہے نامور شاعرہ ہونے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم یافتہ بھی ہیں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں بھی خدمات انجام دیتی رہی ہیں مختلف یونیورسٹیوں میں تدریس اور ریسرچ سے منسلک رہنے کے ساتھ ساتھ کئی  اضافی تعلیمی عہدوں پر بھی خدمات انجام دیتی رہی ہیں اور  کئی تعلیمی عہدوں پر منتخب ممبر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیتی رہی ہیں۔ کئی بین الاقوامی کانفرنسوں، سیمینارز اور ورکشاپس میں شرکت اور اپنے ریسرچ پیپرز پیش کرچکی ہیں۔ کئی کانفرنسز کا انعقاد اور ان کی نظامت کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔ بحیثیت ریسرچ اسکالر بھی کئی تحقیقی مقالے، مضامین اور کالمز شائع ہوچکے ہیں۔ 
مختلف ٹی وی اور ریڈیو چینلز پر بحیثیت گیسٹ اسپیکر شرکت کرچکی ہیں اس کے علاوہ ٹی وی چینلز پر میزبانی کے فرائض بھی انجام دیتی رہی ہیں۔ بیشمار ایوارڑذ، اسناد اور اعزازات کی حامل ہیں۔ لارڈ میئر آف شیفیلڈ سے علمی، ادبی اور دیگر پروگرامز پر بہترین نظامت کا ایوارڈ  وصول کرچکی ہیں۔ حال ہی میں پبلش ہونے والی کتاب "یوکے یاترا" میں انکا نام برطانیہ کے ادبی ہیروز میں شامل کیا گیا ہے اوردیگر کئی ادبی کتب   ( مثلاً مشاہدات مصنف پروفیسر خواجہ اکرام الدین،  ادبی قافلہ تحریر ڈاکٹر تقی عابدی ) اور ادبی آرٹیکلز میں انکی خدمات کو سراہا گیا ہے۔ کئی شعری مجموعوں کے لیے دیباچہ/پیش لفظ لکھے ہیں۔

موضوعات

Recitation

بولیے