سبین یونس، شاعرہ، نثرنگار، ماہرتعلیم، محقق، سوشل ورکراور قانون داں ہیں۔ اردو اوراسلامیات میں ماسٹرز کے ساتھ ایجوکیشن میں ایم فل ہیں۔ ایل ایل بی کی ڈگری 2000 میں حاصل کی کچھ عرصہ ایڈوکیٹ ہائ کورٹ کی حثیت سے پریکٹس بھی کی۔ پاکستان ائیر فورس کے مختلف تعلیمی اداروں میں انتظامی امور سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ فضائیہ کالجز میں اردو ادب کی تدریس کا فریضہ بھی سرانجام دیتی رہیں۔ کئ تعلیمی سماجی اور فلاحی کی بہت سرگرم رکن ہیں۔
شاعری کی دو کتابیں ’’منزل سے ذرا دور‘‘ اور ’’دھوپ آنگن میں خواب‘‘ چهپ چکی ہیں۔ ایک شعری مجموعہ ’’یہ آنکھیں استعارہ ہیں‘‘ طباعت کے مرحلے میں ہے۔
دو تحقیقی مقالے چهپ چکے ہیں۔ کالمز اور مضامین پر مشتمل کتاب بهی اشاعت کے آخری مراحل میں ہے۔
ذاتی یاد داشتوں پر مبنی کتاب ’’یادوں کی چلمن سے‘‘ بھی ترتیب دی جا رہی ہے۔