تخلص : 'صبیحہ صدف'
اصلی نام : صبیحہ صدیقی
پیدائش : 06 Jan 1972 | رائسن, مدھیہ پردیش
صبیحہ کو کم عمری ہی سے ادب اور شاعری سےشغف رہا۔ اردو ادب اور اکنامکس میں ایم اے اور بی ایڈ کیا ہے۔ 1990 سے گورنمںٹ گرلس ہائر سیکنڈری اسکول رائسین مدھیہ پردیش میں پڑھا رہی ہیں۔
سن 2018 میں غزلیات کا مجموعہ ’’صدف‘‘ شائع ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ ایک کتاب ’’اردو قواعد و مضامین‘‘ شائع ہوئ ہے جو ہندوستان میں اردو پڑھنے والے بچوں اور اسکولوں کے لئے ہمیشہ مفت دستیاب رہے گی۔ صبیحہ کو مدھیہ پردیش اردو اکادمی نے فروری میں 2019 کے اسٹیٹ ایوارڈ سے نوازا تھا۔ ہندی بھاشا سمیلن (ہما اکشرا ساہتیہ پریشد مہاراشٹر) نے ناری گوروسمان کااعزاز اور 2019 میں بیسٹ ٹیچر کا ایوراڈ دیا تھا۔