صابر امانی ریاض سعودی عرب میں بسلسلہ روزگارمقیم۔ پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں۔ شاعری کا باقاعدہ اور سنجیدہ آغاز سن 2005 میں کیا۔
سعودی عرب میں اپنے چند ادبی دوستوں کے ساتھ مل کر ادبی تنظیم ’’تخیل ادبی فورم ‘‘ کی بنیاد رکھی جس نے بہت کم وقت میں ادبی حلقے کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
تصنیفات: ’’میں تیرا نام ہی لونگا‘‘ (شعری مجموعہ، اردو)، ’’قلندروار‘‘ (پنجابی)، ’’مریخ زادہ‘‘ (پنجابی)۔