Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

صابر ظفر کا تعارف

اصلی نام : مظفر احمد

پیدائش : 12 Sep 1949

LCCN :n90677151

اے کاش خود سکوت بھی مجھ سے ہو ہم کلام

میں خامشی زدہ ہوں صدا چاہیئے مجھے

نام مظفر احمد اور تخلص ظفر ہے۔۱۲؍ستمبر ۱۹۴۹ء کو تحصیل کہوٹہ، ضلع راول پنڈی میں پیدا ہوئے۔ ایف ایس سی تک تعلیم حاصل کی۔ شاعری کی ابتدا ۱۹۶۸ء سے ہوئی۔ انھوں نے دوسال بذریعہ ڈاک رئیس امروہوی سے اصلاح لی۔ ماہ نامہ ’’اپنی زمین‘‘ میں کچھ عرصہ بطور معاون مدیر کا م کیا۔ آج کل حکومت سندھ کے محکمۂ اطلاعات کے پبلی کیشنز سیکشن سے وابستہ ہیں۔ ان کے تاحال ۲۲ شعری مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔ چند نام یہ ہیں:’’ابتدا‘، ’دھواں اور پھول‘، ’پاتال‘، ’جتنی آنکھیں اچھی ہوں گی‘، ’دریچہ بے صدا کوئی نہیں‘، ’لہو ترنگ‘، ’دکھوں کی چادر‘، ’بارہ دری میں شام‘، ’اک تری یاد رہ گئی باقی‘، ’عشق میں روگ ہزار‘، ’بے آہٹ چلی آتی ہے موت‘، ’چین اک پل نہیں‘، ’اپنے رنگوں میں ڈوب جانے دے‘،’محبت کا نیل کنٹھ‘، ’نامعلوم‘، ’پرندوں کی طرح شامیں‘۔ ان کے کئی گیت مقبول عام ہوچکے ہیں۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:399

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے