صادقہ فاطمی ایک معززاورمتمول خاندان میں پیدا ہوئیں جہاں علم وادب اور شعر شاعری کی فراوانی تھی۔ انٹرمیڈیٹ تک بدایوں میں تعلیم حاصل کی اور بی اے عبداللہ گرلز کالج علی گڑھ سے کیا۔ 1958میں کیپٹن راشد فاطمی سے شادی ہوئ اور پاکستان ہجرت کر گئیں،کراچی میں سکونت رہی۔ اپنے شوہر کے ساتھ چھ سال مصر میں بھی رہیں۔
ان کی شاعری میں صداقت جذبات ہے اور انسان دوستی کا پیغام ہے۔ ان کا پہلا مجموعہ کلام ’رقص خیال‘تھا اور دوسرا ’دھڑکن‘ سن 2000 میں شائع ہوا۔