تخلص : 'صادق'
اصلی نام : سردار غلام صادق خان
پیدائش : 01 Sep 1924 | تکشلا, پنجاب
جب بھی تری قربت کے کچھ امکاں نظر آئے
ہم خوش ہوئے اتنے کی پریشاں نظر آئے
نام سردار غلام صادق خاں اور تخلص صادق تھا۔۲۴؍ستمبر ۱۹۲۴ء کو ٹیکسلا کے قریب موضع خرم میں آنکھ کھولی۔والد سے فارسی پڑھی۔ بی اے تک تعلیم حاصل کی۔ خاندانی روایت کے مطابق فوج میں بھرتی ہوگئے اور محکمۂ دفاع سے منسلک رہے۔صادق نسیم غزل گو شاعر ہیں۔ فارسی شعروادب کا خاص ذوق رکھتے ہیں۔ ان کی غزلوں کا مجموعۂ ’’ریگ رواں‘‘ کے نام سے شائع ہوگیا ہے۔ ان کی دیگر تصانیف کے نام یہ ہیں:’حرف صادق‘، ’روشنی چراغوں کی‘(شخصی خاکے)، ’انتخاب صادق‘(شعری مجموعہ)، ’خاک مدینہ ونجف‘، ’نعت ومنقبت‘(غیر مطبوعہ)۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:167