سالم عظیم کا تعارف
تخلص : 'عظیم'
پیدائش : 25 Jun 2000 | مئو ناتھ بھنجن, اتر پردیش
سالم عظیمؔ 25 جون 2000ء کو کوپاگنج، ضلع مئو، اتر پردیش، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق کوپاگنج سے ہے اور اس وقت الدمام، مشرقی صوبہ، سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ انہیں بچپن ہی سے شاعری سے گہرا شغف رہا، تاہم باقاعدہ شعری سفر کا آغاز 2016ء میں کیا۔ غزل اور نظم ان کی پسندیدہ اصناف ہیں۔ کلاسیکی شعری روایت سے وابستگی کے ساتھ مسلسل ادبی ریاضت کو وہ اپنے شعری سفر کا نصب العین قرار دیتے ہیں۔