سلمی شاہین 1965 میں گورکھپور میں پیدا ہوئیں۔ دہلی میں رہتی ہیں. دہلی یونیورسٹی سے اردو میں ایم۔ اے اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ذاکر حسین کا لج، دہلی میں کافی عرصے اردو کی لکچرر رہیں۔ غزلیں کہتی ہیں۔ مشاعروں میں اپنے منفرد ترنم سے کلام پیش کرنے کے لئے جاتی ہیں۔ ایک شعری مجموعہ شائع ہو چکا ہے اور دو اہم شخصیات: ساغر نظامی اور ڈاکٹر قمر رئیس کی ادبی خدمات پر کتابیں مرتب کی ہیں۔