Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Salman Kazmi's Photo'

سلمان کاظمی

2004 | علی گڑہ, انڈیا

سلمان کاظمی کا تعارف

تخلص : 'سلمان کاظمی'

اصلی نام : سید سلمان حیدر کاظمی

پیدائش : 15 Jun 2004 | کانپور دیہات, اتر پردیش

سید سلمان حیدر کاظمی 15 جون 2004ء کو موضع جہانگیرپور، ضلع کانپور دیہات میں پیدا ہوئے۔ ان کی ابتدائی تعلیم درجۂ پنجم تک اپنے وطن میں ہی ہوئی۔ ان کے جد امجد، جناب عشرت جہانگیرپوری، اپنے زمانے کے ممتاز شعراء میں شمار ہوتے تھے۔ سلمان کاظمی نے تقریباً 12 سال کی عمر میں شاعری کا آغاز کیا اور 2016ء میں اعلیٰ دینی تعلیم کے لیے جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب میں داخلہ لیا۔ وہاں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عربی، فارسی اور اردو کی تعلیم بھی حاصل کی۔ 2022ء میں امتیازی نمبرات کے ساتھ تنظیم المکاتب، لکھنؤ سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ لیا، جہاں وہ اس وقت شعبۂ سیاسیات اور اردو میں زیر تعلیم ہیں۔

موضوعات

Recitation

بولیے