ستیہ معاصر زندگی اور ادب پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی شاعری میں وقت اور جذبات کوبڑی گہرائی کے ساتھ بیان کیا ہے، ان کی اب تک تین کتابیں شائع ہو چکی ہیں اور ان کی تخلیقات کو مختلف فنکاروں نے اپنی آواز دی ہے- ستیہ معاصر زبان کے تحفظ، اردو شاعری کے فروغ اور نشریات کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔
پیشہ سے وہ 1995 سے وسیع تجربہ کے ساتھ ایک ماہر کاروباری شخص ہیں۔ انہوں نے سی ایل ایجوکیٹ، نام کی ایک کمپنی کی بنیاد رکھی ہے اور وہ نئی نسل کے لئے رہنمائی کا کام کرتے ہیں اور ایشیا، افریقہ اور امریکہ میں تعلیم اور کاروباری اداروں پر حکومتوں اور کمپنیوں کو مشورہ دیتے ہیں۔ انہوں نے سینٹ اسٹیفنس کالج، دہلی اور IIM بینگلور سے تعلیم حاصل کی ہے۔
مددگار لنک :
| https://en.wikipedia.org/wiki/Satya_Narayanan_R