پنڈت دھرم بیر صاحب سیمابؔ بٹالوی
پنڈت دھرم بیر صاحب سیماب بٹالوی بٹالہ ضلع گورداسپور کے رہنے والے ہیں۔ سیمابؔ بٹالوی تخلص فرماتے ہیں۔ فرماتے ہیں کہ ’’حضرت سیمابؔ اکبر آبادی کے کلام سے اتنا متاثر ہواں ہوں کہ ان کے نام سے علیحدہ ہونا پسند نہیں۔ لہٰذا میں نے بھی وہی تخلص اختیار کر لیا۔