تخلص : 'شبانہ'
اصلی نام : شبانہ نذیر
پیدائش : 17 Jan 1954
LCCN :n97923715
مشہور شاعر رفعت سروش کی بیٹی ہیں۔ شاعرہ اور مصنفہ ہیں۔
تعلیم:ایم اے اردو، ایم اے انگلش، ایم ایڈ، پی ایچ ڈی۔ درس و تدریس سے وابستہ رہیں۔ سرکاری ملازمت کے دوران اپنی تعلیمی خدمات کے لئے دہلی سرکار کی طرف سے اندرا ایوارڈ اور اردو اکادمی دہلی کی طرف سے بہترین پرنسپل کے اعزاز سے نوازی گئیں۔
ایک شعری مجموعہ ’’گذر گاہ خیال‘‘ شائع ہو چکا ہے۔
’’اردو اوپیرا‘‘ ان کی اہم نثری تصنیف ہے۔ ’’اثاثہ‘‘ کے نام سے رفعت سروش کی شاعری کو دو جلدوں میں مرتب کیا ہے اور ان کی شخصیت اور فن پر ایک کتاب ’’نذر رفعت‘‘ شائع کی ہے۔
اتھارٹی کنٹرول :لائبریری آف کانگریس کنٹرول نمبر : n97923715