شہباز نیّر کا تعارف
اصلی نام : Ghulam Shahbaz
پیدائش : 19 Jun 1983 | رحیم یار خان, پنجاب
شہباز نیّر نوجوان شاعر اور نغمہ نگار ہیں۔ گورنمنٹ خواجہ فرید گریجویٹ کالج، رحیم یار خان، پنجاب میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انھوں نے پنجاب یونی ورسٹی، لاہور سے اردو ادب میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
ان کے دو شعری مجموعے ’’تمھارے ہو گئے ہیں ہم‘‘2009 اور ’’تمھارے جیسا کوئی نہیں ہے‘‘ 2022 میں شائع ہو کر شائقینِ شعر کی پزیرائی حاصل کر چکے ہیں۔ 2007ء سے ایف-ایم ریڈیو پر بطور میزبان ’’نگارِ شب‘‘ کے نام سے پروگرام کرتے ہیں۔ 2018,2019ء میں ریڈیو پاکستان، لاہور اور F.M 95" پنجاب رنگ" پر بھی میزبانی کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن سنٹر، ملتان سے 2019ء سے متعدد مشاعروں اور ’’ملتان کلاسک‘‘ کے عنوان سے مختلف پروگرامز کی میزبانی کر چکے ہیں ،اس کے علاوہ پاکستان میں مشاعروں کی نظامت کے حوالے سے بھی ان کو جانا جاتا ہے۔ ان کے لکھے ہوئے گیت ملک کے نامور گلو کاروں نے گائے ہیں۔ زمانۂ طالب علمی سے ادبی مقابلوں میں متعدد انعامات حاصل کر چکے ہیں۔ ان کا نام نوجوان نسل کے اہم ترین شعرا میں شمار ہوتا ہے۔