Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Shahnaz Naqvi's Photo'

شہناز نقوی

1963

شہناز نقوی کا تعارف

اصلی نام : سیدہ شہناز حیدر نقوی

پیدائش : 17 Oct 1963 | لاہور, پنجاب

شاعرہ اور افسانہ نگار ہیں ۔ ناز تخلص ہے۔ ملتان میں ایک عرصے تک مقیم رہیں اور وہاں کی ادبی سرگرمیوں میں بہت فعال اور معروف رہیں اب لاہور میں رہتی ہیں۔
گھرکا ماحول علمی وادبی تھا۔ انہوں نے اپنی تعلیم ملتان اوربہاولپورمیں مکمل کی۔ زمانہ طالب علمی میں ہی ادب کے ساتھ وابستگی اختیارکی ۔بچوں کے رسائل میں ان کی کہانیاں شائع ہوئیں اورپھرکالج کے زمانے میں امروزاخبار میں ان کے افسانے شائع ہوتے رہے ۔وہ کالج میں وومن گارڈکی کمپنی کمانڈربھی بنیں، والی بال اورباسکٹ بال کی بہترین کھلاڑی ہونے کااعزازحاصل کیا۔ ملتان کی وومن ہاکی ٹیم میں شامل ہوئیں اورپنجاب وومن ہاکی اورنیشنل ہاکی ٹیم کے لئے بھی سلیکشن ہوئی۔

زکریایونیورسٹی کے شعبہ اردومیں ان کے فن اورشخصیت پرتحقیقی کام بھی ہوچکاہے۔

شہناز نقوی کی تین کتب شائع ہو چکی ہیں ۔(1) شاعری "لمحے بہار کے‘‘  (2) افسانوی مجموعہ ۔" بیتے سمے "(3)ناولٹ ، افسانچے۔ڈرامے " نیل گگن تلے "

دو کتب زیر طبع ہیں ۔ (4)...شاعری " ساحل کے اس پار (5)۔۔۔خود نوشت ۔ پربتوں کے درمیاں

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے