تخلص : 'تپش'
اصلی نام : شیخ عبداللطیف
پیدائش : 29 Oct 1895 | لاہور, پنجاب
تپش۔ شیخ عبداللطیف متخلص بہ تپش انگریزی میں ایم۔اے اور فارسی میں منشی فاضل۔پاکستان کے نہایت فاضل۔علم دوست اور باخبر اصحاب میں سے تھے 29اکتوبر 1895کو پسرور میں پیدا ہوئے ،تعلیم لاہور میں پائی شعر گوئی کا مذاق نہایت سنجیدہ اور اعلی پایہ کا تھا ۔ذاتی طور پر نہایت خوش اخلاق اور ملنسار تھے شعر و سخن سے بچپن سے لگاؤ تھا ۔ایم۔ اے فارسی کے امتحان میں آپ پنجاب بھر میں اول آئے تھے ۔گورنمنٹ کالج پسر ور اور ایمرسن کالج ملتان میں السنہ شرقیہ کے پروفیسر رہے ۔پاکستان بننے سے پہلے ہی 1942 میں فوت ہوگئے ان کے کلام میں پختہ پن دلچسپی اور اثر و جذب پایا جاتا ہے ۔زبان و بیان پر ان کو پوری قدرت حاصل ہے ۔سادگی اور متانت ان کا خاص وصف ہے مرحوم سر شیخ عبدالقادر کے داماد تھے ۔ان کے صاحبزادے ابوظفر حنیف چیفس کالج لاہور میں لکچرار ہیں۔