شمع ظفر مہدی 15 دسمبر،1943 بہار پور،اتر پردیش میں ایک معزز علمی و ادبی گھرانے میں پیدا ہوئیں ۔لکھنوء کے کرامت حسین مسلم گرلز کالج سے بی ۔اے اورعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی سےایم ۔اے کیا ۔ ان کے شوہر ظفر مہدی خود بھی ایک قادر الکلام شاعر اور مشہور نقاد و شاعر باقر مہدی کے بھائ تھے ۔شمع برسوں جدہ میں رہیں اور ان کی اقامت گاہ پر پابندی سے مشاعرے منعقد ہوتے تھے جن میں ہند و پاک کے شعرا شامل ہوتے تھے ۔اب لکھنوء میں رہتی ہیں ۔ان کا مجموعہ کلام " ماہِ گرفتہ " سن 2010 میں شائع ہوا