شیخ علی بخش نام، بیمار تخلص۔ ولادت ۹۰۔۱۷۸۹ء ، آنولہ ،مضافات بریلی۔ تعلیم وتربیت وطن میں ہوئی۔ شاعری کا شوق اوائل عمر سے پیدا ہوگیا تھا۔ فارسی اور عربی میں بہت اچھی استعداد رکھتے تھے۔یہ مصحفی کے بھانجے تھے اور لکھنؤ جاکر ان کے تلامذہ میں شامل ہوگئے تھے۔نواب سعید خاں، والئ رام پور نے بیمار کی خوش گوئی کی تعریف سن کر انھیں بلوا بھیجا۔ یہ رام پور پہنچے اور نواب کے اشارے کے مطابق اخوند احمدخاں غفلت کے شاگرد ہوگئے۔ آخر عمر تک رام پور میں رہے۔ ۱۵؍دسمبر ۱۸۵۴ء کو انتقال کرگئے۔ بیمار کی دوتصانیف ہیں۔’’ طلسم بیضا‘‘ اور ’’دیوان بیمار‘‘ ۔امیر مینائی نے لکھا ہے کہ کلام بہت تھا ،مگر تلف ہوگیا۔
بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:134