سدرہ سحر عمران کا تعارف
اس نئے سال کے سواگت کے لیے پہلے سے
ہم نے پوشاک اداسی کی سلا کے رکھ لی
سدرہ سحر عمران شاعرہ افسانہ وناول نگار ہیں۔ کالم اور ٹی وی کے لئے ڈراموں کے اسکرپٹ لکھتی ہیں۔ کئ میڈیا ہاوسس سے منسلک رہی ہیں۔ ایک روایتی اور مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئیں، ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی اورکراچی یونیورسٹی سے اردو ادب میں ایم اے کیا۔
سدرہ کی پانچ کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ ’’ہم گناہ کا استعارہ ہیں‘‘ اور ’’موت کی ریہرسل‘‘(نظموں کے مجموعے)۔ ایک ناول اورایک افسانوں کا مجموعہ ہے۔ ایک کتاب ’’نقش قلم‘‘ کے نام سے آئی تھی اس میں کافی تعداد میں اصلاحی، سماجی، تحقیقی اورعلمی مضامین شامل ہیں۔ ان کی شاعری میں سماجی مسائل اور احتجاج نمایاں ہیں۔ اور ان کی نظمیں انگریزی، ہندی، پشتو، سندھی، بلوچی، اور ہندی زبان میں ترجمہ ہوچکی ہیں۔