صوفی غلام مصطفےٰ تبسم کا تعارف
تخلص : 'صوفی تبسم'
پیدائش : 04 Aug 1899 | امرتسر, پنجاب
وفات : 07 Feb 1978 | لاہور, پنجاب
LCCN :n2014215753
دیکھے ہیں بہت ہم نے ہنگامے محبت کے
آغاز بھی رسوائی انجام بھی رسوائی
صوفی غلام مصطفی،تخلص تبسم(پہلا تخلص صوفی) ۔4؍اگست1899 کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔امرتسر سے میرٹک کیا۔بی اے اور بی ٹی لاہور سے کیا اور محکمہ تعلیم میں ملازم ہوگئے۔پھر فارسی میں ایم اے کرنے کے بعد سنٹرل ٹریننگ کالج،لاہور میں علوم شرقیہ کے پروفیسر ہوگئے۔بعد ازاں گورنمنٹ کالج،لاہور کے شعبہ فارسی کے صدر مقرر ہوئے وار یہیں سے1959میں ریٹائر ہوئے۔1962 میں ہفت روزہ’’لیل و نہار‘‘ کے ایڈیٹر مقرر ہوئے ۔لاہور کے ایرانی ثقافتی ادارے اور ریڈیو پاکستان سے بھی منسلک رہے۔فارسی، اردو اور پنجابی تینوں زبانوں میں شعر کہتے تھے۔بچوں کے لئے بہت سی نظمیں لکھیں۔’’انجمن‘‘ کے نام سے ان کلام چھپ گیا ہے۔7؍فروری1978 کو لاہور میں انتقال کرگئے۔ان کی علمی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں1962 میں ’’دستارۂ خدمت‘‘ اور 1967 میں ’’ستارۂ امتیاز‘‘ اعزازات سے نوازا گیا۔
اتھارٹی کنٹرول :لائبریری آف کانگریس کنٹرول نمبر : n2014215753