سلیمان خطیب کا تعارف
تخلص : 'خطیب'
اصلی نام : سلیمان خطیب
پیدائش : 10 Feb 1942 | چتگوپپا, کرناٹک
وفات : 22 Oct 1978 | حیدر آباد, تلنگانہ
LCCN :no2003112134
سلیمان خطیب دکنی زبان کے مشہور مزاح نگار ہیں وہ قصبہ چٹ گویہ ضلع بیدر(کرناٹک) 1942 میں پیدا ہوئے۔ ضلع میدک اور حیدرآباد میں تعلیم پائی۔ کلکتہ میں واٹر ورکس کی ٹریننگ حاصل کی۔ فلٹر بیڈس گلبرگہ کے سپرنٹنڈنٹ بچپن ہی سے شعروشاعری کا شوق تھا۔ بہت سارے لوک گیت جمع کئے اور ان ہی لوک گیتوں کی چاشنی نے انہیں دکنی زبان کا شاعر بنا دیا۔ پروفیسر مبارزالدین رفعتؔ نے کچھ نظمیں اور مضامین ’’سلیمان خطیب اور ان کا کلام‘‘ مرتب کر کے بنگلور سیٹیزن لائبریری سے شائع کیا۔ دوسرا مجموعۂ کلام ’’کیوڑے کابن‘‘، ’’ادارۂ زندہ دالان‘‘ حیدرآباد نے شائع کیا ہے۔احاطہ درگاہ بندہ نواز گلبرگہ میں مدفون ہوئے۔
مددگار لنک : | https://en.wikipedia.org/wiki/Sulaiman_Khateeb
موضوعات
اتھارٹی کنٹرول :لائبریری آف کانگریس کنٹرول نمبر : no2003112134