سمیرا خالد ایک پاکستانی ادیب ،شاعرہ اور مترجم ہیں۔ ان کا جنم نارووال کے ایک چھوٹے سے گاؤں ارودافغاناں میں ہوا، لیکن انہوں نے اپنا بچپن اور ابتدائی زندگی لاہور، پاکستان میں گزاری۔ آج کل وہ دبئی میں مقیم ہیں۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے انگریزی زبان اور ادب میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی ہے اورگولڈ میڈل سے نوازا گيا۔ ان کی تحریر عام انسانی جذبات، احساسات، اور پنجاب کی دیہی زندگی کی پیچیدگیوں پر مرکوز ہے۔
سمیرا انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں افسانے لکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بچوں کے لیے کہانیوں کی کتاب بھی لکھی ہے جو زیرطبع ہے۔ ان کا شاعری کا مجموعہ بھی زیرطبع ہے۔