تخلص : 'سرور'
اصلی نام : محمّد یامین
پیدائش : 15 Jan 1927 | انبالہ, ہریانہ
نام محمد یامین اور سرور تخلص ہے۔۱۵؍جنوری۱۹۲۷ء کو انبالہ میں پیدا ہوئے۔ ایم اے تک تعلیم حاصل کی۔ تقسیم ہند کے بعدپاکستان آگئے۔ ملٹری اکاؤنٹس، راول پنڈی میں ڈپٹی اسسٹنٹ کنٹرولر کے عہدے پر فائز رہے۔ راول پنڈی میں ریٹائرڈزندگی گزاررہے ہیں۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’’شہروفا‘‘، ’’خون کے آنسو‘‘، ’’شمع انجمن‘‘، ’’ایوان غزل‘‘(شعرا کا تذکرہ) ، ’’نذر قائد‘‘۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:198