سیداحتشام حسین کے اقوال
![](https://www.rekhta.org/Content/Images/quote_m.jpg)

غزل اپنے مزاج کے اعتبار سے اونچے مہذب طبقہ کی چیز ہے۔ اس میں عام انسان نہیں آتے۔
![](https://www.rekhta.org/Content/Images/quote_m.jpg)
![](https://www.rekhta.org/Content/Images/quote_m.jpg)
![](https://www.rekhta.org/Content/Images/quote_m.jpg)
اگر اطاعت پر ضبط نفس کا احتساب جاری نہ رہے تو خودی کا متلاشی خطرناک راستوں پر جا سکتا ہے۔
![](https://www.rekhta.org/Content/Images/quote_m.jpg)
ادب کی سماجی اہمیت اس وقت تک سمجھ میں نہیں آسکتی جب تک ہم ادیب کو باشعور نہ مانیں۔
![](https://www.rekhta.org/Content/Images/quote_m.jpg)
شاید یہ بحث کبھی ختم نہ ہوگی کہ نقاد کی ضرورت ہے بھی یا نہیں۔ بحث ختم ہو یا نہ ہو، دنیا میں ادیب بھی ہیں اور نقاد بھی۔
![](https://www.rekhta.org/Content/Images/quote_m.jpg)
سب سے زیادہ جو بت انسان کی راہ میں حائل ہوتا ہے وہ آباء و اجداد کی تقلید اور رسم و رواج کی پیروی کا بت ہے جس نے اسے توڑ لیا اس کے لئے آگے راستہ صاف ہو جاتا ہے۔
![](https://www.rekhta.org/Content/Images/quote_m.jpg)
شاعر اور ادیب نقاد کی انگلی پکڑ کر نہیں چل سکتا اور نہ نقاد کا یہ کام ہے کہ وہ ادیب کی آزادی میں رکاوٹ ڈالے۔
![](https://www.rekhta.org/Content/Images/quote_m.jpg)
زندگی کو نئے تجربوں کی راہ پر ڈالنا، بندھے ٹکے اصولوں سے انحراف کرکے زندگی میں نئی قدروں کی جستجو کرنا بت شکنی ہے۔
![](https://www.rekhta.org/Content/Images/quote_m.jpg)
زبان پہلے پیدا ہوئی اور رسمِ خط بعد میں۔ میں اس سے یہ نتیجہ نکالتا ہوں کہ زبان اور رسمِ خط میں کوئی باطنی تعلق نہیں ہے بلکہ رسمی ہے اور اگر یہ بات تسلیم کر لی جائے تو زبان اور رسمِ خط کے متعلق جو بحث جاری ہے وہ محدود ہو سکتی ہے۔
![](https://www.rekhta.org/Content/Images/quote_m.jpg)
سماجی کشمکش سے پیدا ہونے والے ادب کا جتنا ذخیرہ اردو میں فراہم ہوگیا ہے اتنا شاید ہندوستان کی کسی دوسری زبان میں نہیں ہے۔