دن کٹا جس طرح کٹا لیکن
رات کٹتی نظر نہیں آتی
اثر، سید محمد
سید محمد نام، اثر تخلص۔ ۳۶۔۱۷۳۵ء میں دہلی میں پیدا ہوئے۔ خواجہ میر درد کے چھوٹے بھائی ،شاگرد ،مرید اور جانشین تھے۔ والد کی طرف سے ان کا سلسلہ نسب حضرت بہاء الدین نقشبند اور والدہ کی طرف سے سید عبدالقادر جیلانی سے ملتا ہے۔موسیقی اور ریاضی سے انھیں لگاؤ تھا۔ تمام تذکرہ نگاروں نے ان کی بزرگی اور تقوی کی تعریف کی ہے ۔ زیادہ وقت عبادت اور ریاضت میں گزارتے تھے۔ اردو کا ایک مختصر دیوان اور مثنوی’’خواب وخیال‘‘ ان کی تصانیف ہیں۔ اپنے بڑے بھائی خواجہ میر درد کی طرح انھوں نے بھی دہلی کی بدحالی کے باوجود ترک وطن نہیں کیا۔ اگست۱۷۹۴ء میں دہلی میں وفات پاگئے۔
بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:87