Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Syed Nawab Haider Naqvi Rahi's Photo'

سید نواب حیدر نقوی راہی

1935 | ورجینیا, ریاستہائے متحدہ امریکہ

سید نواب حیدر نقوی راہی کا تعارف

اصلی نام : Syed Nawab Haider Naqvi

پیدائش : 11 Jul 1935 | میرٹھ, اتر پردیش

پروفیسر ڈاکٹر سید نواب حیدر نقوی، ایچ ای سی (ہائر ایجوکیشن کمیشن) کے ممتاز نیشنل پروفیسر ہیں اور آج وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی، اسلام آباد میں بحیثیت ڈائریکٹر جنرل سرکاری خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آپ کی ساری تعلیم امریکہ کی مشہور ترین جامعات (جنہیں lvy League  کہا جاتا ہے) میں ہوئی۔ آپ نے ییل (Yale) یونیورسٹی سے 1961ء میں ماسٹر ڈگری حاصل کی، پرنسٹن (Princetion) یونیورسٹی سے 1966ء میں پی ایچ ڈی کی اور ہاورڈ (Harvard) یونیورسٹی سے 1971ء میں مابعد ڈاکٹریٹ کا تحقیقی کام مکمل کیا صدر پاکستان کی جانب سے 1991ء میں پروفیسر ڈاکٹر سید نواب حیدر نقوی کو معاشی سائنس کے شعبے میں ستارۂ امتیاز کا اعزاز عطا کیا گیا اور سربراہان مملکت کے استنبول اجلاس میں آپ کی اعلیٰ معاشی خدمات کے اعتراف میں آپ کو ECO ایوارڈ بھی دیا گیا۔ آپ کو حال ہی میں (دسمبر 2009ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے لائف ٹائم اکیڈمک ایچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

سید نواب حیدر نقوی اردو ادب میں اعلیٰ ذوق کے حامل ہیں۔ خصوصاً شاعری (غزل) میں گراں قدر فنی استعداد کے مالک ہیں، ان کے ہاں روایت کا مضبوط دروبست ملتا ہے۔ استاذۂ فن کی منتخب خصوصیات اور شعری محاسن ان کے یہاں گلدستۂ فن کی صورت یکجا ہیں۔۔۔ اگرچہ وہ بساط شہود پر عصری حوالے سے دیر سے جلوہ گر ہوئے مگر ان کی خوبیٔ رفتار مصرعہ کشی اور شعری تمول حیران کن اور قابل داد ہے۔

سید نواب حیدرنقوی کی غزلیات کے پرتاثیر اور معروف مجموعے’’صریرخامہ، مجموعہ خیال، غنچۂ نگاہ، جگر لخت لخت، بزم خیال اور نیرنگ تمنا دنیائے شعرو ادب سے بے پناہ داد و تحسین حاصل کر چکے ہیں اور ابھی ان کا وجدان بے اثر اور بے ثمر نہیں ہوا۔

سیدنواب حیدر نقوی کی شعری میراث

صریرخامہ

مجموعہ خیال

جگر لخت لخت

غنچۂ نگاہ

بزم خیال

نیرنگ تمنا


موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے