تخلص : 'تابش'
اصلی نام : تابش ریحان
پیدائش : 01 Jun 1986
تابش ریحان یکم جون 1986ء کو پیدا ہوئے۔ مدرسہ مفتاح العلوم سے سند فراغت حاصل کی۔ جلسوں وغیرہ میں نعت خوانی سے آغاز کیا اور رفتہ رفتہ شعور شعر جب بیدار ہوا تو خود بھی کلام کہنا شروع کردیا۔ طیب اختر سے اصلاح لی اور بعد میں انہی کے مشورے پر ماہرؔ عبدالحیّ کی طرف رجوع کیا۔ ماہر عبدالحیّ نے آپ کی صلاحیتوں کو بھانپ لیا اور ان کے مخلصانہ مشوروں اور اصلاحات نے جلد ہی تابش ریحان کو نکھار دیا۔ماہر عبدالحیّ کے انتقال کے بعد ظفر احمد ضمیری سے مشورہ سخن کرتے ہیں۔ بزم تعمیر اردو کے ممبر ہیں، لیکن دوسری بزموں کی نشستوں میں بھی آپ کی شرکتیں ہوتی رہتی ہیں۔ 2007ء میں آپ کا شعری مجموعہ ’’گلدستہ تابشؔ‘‘ کے نام سے منظرعام پر آیا اوراس کے بعد سے مسلسل پانچواں اضافہ شدہ ایڈیشن ’’سائبان‘‘ کے نام سے شائع ہوچکا ہے۔