اصلی نام : نورین طلعت عروبہ
پیدائش :اٹک, پنجاب
نام نورین طلعت عروبہ اور تخلص طلعت ہے۔ مارچ ۱۹۶۴ء میں اٹک شہر میں پیدا ہوئیں۔ ان کا آبائی وطن ضلع حصار، مشرقی پنجاب ہے۔ ایم ایس سی(مطالعۂ پاکستان) قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے پاس کیا۔ ایم اے (اردو) پنجاب یونیورسٹی سے کیا۔ شاعری کا آغاز کالج کے زمانے سے شروع ہوگیا تھا۔ آج کل سعودی عربیہ میں تدریس سے وابستہ ہیں۔’’حاضری‘‘(نعتیہ مجموعۂ کلام) شائع ہوگیا ہے۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:443