تخلص : 'طارق انصاری'
اصلی نام : طارق اختر انصاری
پیدائش :ناگپور, مہاراشٹر
طارق اختر انصاری نے جدید شاعری کے آغاز 1960ء سے ہی نئے لب و لہجے کو اپنا لیا تھا۔ اپنی خلّاقانہ صلاحیتوں سے اپنی انفرادیت کے نقوش زمین شعر پر ثبت کر گئے۔ حالانکہ موصوف عمان (مسقط) میں 8 سال تک ملازمت کی۔ اس کے بعد لندن اور پیرس میں بھی خدمات انجام دیں۔ 1986ء میں نوکری چھوڑ کر ناگپور آگئے۔ لیکن شعر وسخن سے غافل نہیں رہے۔
ان کا مجموعۂ کلام اب تک منظر عام پر نہ آسکا تاہم جو کچھ کلام میسر ہے اس کی روشنی میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ طارق انصاری علاقۂ ودربھ میں جدید لہجہ کے منفرد شاعر تھے۔