تخلص : 'تصویر دہلوی'
اصلی نام : میاں ببن
وفات : الور, راجستھان
تصویر دہلوی
نام میاں غلام احمد، تصویر تخلص ، عرف میاں ببّن۔ علمی استعداد کچھ نہ تھی بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ محض امّی تھے۔ خدا بخش تنویر اور ذوق سے اصلاح لیتے تھے۔ غدر سے پہلے نیچہ بندی کرکے گزر اوقات کرتے تھے۔ ۱۸۵۷ء کے بعد شیودان سنگھ کے وقت میں ریاست الور چلے گئے۔۶۹۔۱۸۶۸ء میں الور میں انتقال کرگئے۔
بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:251