Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

توصیف تبسم کا تعارف

تخلص : 'توصیفؔ'

اصلی نام : توصیف تبسم

پیدائش : 03 Aug 1928 | بدایوں, اتر پردیش

نام محمد احمد توصیف، ڈاکٹر اور تخلص توصیف ہے۔۳؍اگست ۱۹۲۸ء کو بدایوں کے ایک قصبہ سہسوان میں پیدا ہوئے۔تقسیم ہند کے بعد راول پنڈی آگئے۔۱۹۶۲ء میں گورڈن کالج، راول پنڈی سے ایم اے کا امتحان پاس کیا۔ ’’منیر شکوہ آبادی‘‘ پر مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔نظم بھی کہتے ہیں مگر غزل ان کی محبوب صنف سخن ہے۔ ۱۹۵۲ ء سے باقاعدہ مقتدر ادبی رسائل میں آپ کے کلام چھپ رہا ہے۔ان کی شناخت ایک مبصر کی حیثیت سے بھی ہے۔’’کوئی اور ستارہ‘‘ کے نام سے ان کا شعری مجموعہ چھپ گیا ہے جس پر علامہ اقبال ہجرہ ایوارڈ ملا۔’’مثنویات دہلی کا تہذیبی ومعاشرتی مطالعہ‘‘ کے موضوع پر مقالہ لکھ چکے ہیں جو اب تک غیر مطبوعہ ہے۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:224

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے