ٹیک چند بہار کے اشعار
ہمیں واعظ ڈراتا کیوں ہے دوزخ کے عذابوں سے
معاصی گو ہمارے بیش ہوں کچھ مغفرت کم ہے
وہی اک آسماں ہے جس کو ہم تم تار کہتے ہیں
کبھی تسبیح کہتے ہیں کبھی زنار کہتے ہیں
کہتے ہیں عندلیب گرفتار مجھ کو دیکھ
امید جیونے کی نہیں اس بہار میں
نہیں معلوم کیا حکمت ہے شیخ اس آفرینش کی
ہمیں ایسا خراباتی کیا تجھ کو مناجاتی