اصلی نام : محمد اسامہ
پیدائش : 26 Oct 2003
محمد اسامہ، تخلص اثرؔ، 26؍اکتوبر 2003ء کو کوہستان کے گاؤں کولئی میں پیدا ہوئے۔ ایف اے تک تعلیم اپنے گاؤں کے کالج سے حاصل کی اور 2019ء میں شاعری کا باقاعدہ آغاز کیا۔ انہوں نے زیادہ تر غزلیں کہی ہیں، لیکن ان کی پسندیدہ صنف غزل ہی رہی ہے۔ فی الحال جامعہ پشاور کے شعبہ اردو میں زیر تعلیم ہیں اور ان کا پہلا شعری مجموعہ پروف کے مراحل میں ہے۔