تخلص : 'واقفؔ'
اصلی نام : سید یعقوب الحسن نقوی
پیدائش : 26 Oct 1904 | سنبھل, اتر پردیش
وفات : 15 Dec 1966
واقفؔ مرادآبادی آزادی سے قبل فلمی دنیا میں سرگرم رہے۔ بمبئی کے فساد میں ان کی فلم ’’قافلہ‘‘ جو تقریباً تیار تھی، نذر آتش ہوگئی۔ پھر دہلی آ گئے اور پنجاب یونیورسٹی کیمپ کالج میں آٹھ سال تک فارسی اور اردو پڑھاتے رہے۔ 1962 میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے ایک اعزازی و ثیقہ سے نوازا جو سات ہزار روپے سالانہ تھا۔ جو 1966 تک جاری رہا۔
تصانیف: ’’نغمات ابد‘‘ رباعیات و قطعات سرمدآ اردو ترجمہ، ’’رباعیات عمر خیام‘‘ کا اردو ترجمہ، ’’رباعیات عمر خیام‘‘ کا ترجمہ ہندی میں، ’’تیشۂ سنگ‘‘ طنزیات واقفؔ، ’’بزم فردوس‘‘ ایک تمثیلی جنتی مشاعرہ حضرت بہادر شاہ ظفرؔ۔